شارٹ کٹ کے چکر میں ایک شخص نے راستے میں آنے والی کیچڑ سے ہی گزرنے کا فیصلہ کیا جو اسے بہت مہنگا پڑگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی چپلیں ہاتھ میں اٹھائیں اور کیچڑ و پانی میں آگے بڑھنے لگا۔
اس شخص کا پاؤں پانی کے نیچے کسی زمین پر نہیں بلکہ اس میں چھپے گڑھے میں چلا گیا اور اپنا توازن برقرار نہ رکھنے پر وہ اس میں گرپڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اڑنے والے ڈائنوسار واپس آگئے؟ ویڈیو دیکھیں
چند لمحوں کے لیے پانی کے اندر ہونے کے بعد یہ شخص واپس سطح پر آگیا۔
View this post on Instagram
مذکورہ شخص کی اس ہزیمت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔