عمران نیازی اب شیخ رشید سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے؟ طلال چوہدری

لاہور: طلال چوہدری نے ٹرین حادثے پر وزیر ریلوے کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی شیدے ٹلی کو وزارت گالم گلوچ دے دیں، ریلوے کسی اور وزیر کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشامدی نیازی ایکسپریس چلانے سے پہلے عوام کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا انتظام کیا جائے۔ عمران نیازی اب استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے؟ اب مغربی جمہوریت کا معیار بدل گیا ہے؟ یا یوٹرن لے لیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جب سے عمران نازی نے اپنے چپڑاسی کو وزیر ریلوے بنایا ہے۔ حادثے پہ حادثہ ہورہا ہے۔ شیدا ٹلی کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دس ماہ میں کسی حادثے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، کس کی وجہ سے مزید حادثے ہو رہے ہیں.