جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی

5 افراد ہلاک اور

کابل : طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے غور اور پروان میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں دوبارہ فوجوں کی تعیناتی کا فی الحال ارادہ نہیں : پینٹاگون

پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا، جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں، جب کہ پروان میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ طالبان کے حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، طالبان حملوں کے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں