جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

طالبان افغانستان کے آدھے سے زائد حصہ پر قابض ہوچکے : امریکی فوج کا اعتراف

طالبان افغانستان کے

پینٹاگون : امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے آدھے سے زائد حصہ پر قابض ہوچکے ہیں۔

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے 419 اضلاع میں سے آدھے سے زائد پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے۔ طالبان حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کابل حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز

انہوں نے کہا کہ طالبان اب کابل کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ طالبان کی حکمت عملی سے نمٹنا افغان حکومت اور سیکورٹی فورسز کا امتحان ہے۔

متعلقہ خبریں