جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

خطے میں امریکی اڈوں کا قیام تاریخی غلطی ہوگی، طالبان

امریکی اڈوں

کابل: افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کا قیام عظیم اور تاریخی غلطی ہوگی جس کی ہمسایہ ممالک کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی امریکی اڈوں کی خطے میں موجودگی کی سخت مخالفت کی ہے اور اگر اب بھی فوجی اڈے قائم کیے جاتے ہیں تو یہ تاریخی غلطی اور بدنامی ہوگی۔

طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جواب میں ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسری سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

بھارت میں ایک اور خطرناک طوفان ’’یاس‘‘ کی آمد، اوڈیشہ سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی 26 مئی, 2021

طالبان نے امید ظاہر کی کہ ہمسائیہ ممالک ہم پر حملے کے لیے اپنی زمین اور فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم ایسا کیا گیا تو اس کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی اور انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے امریکی بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں