اسلام آباد : پاکستان اور سری لنکن کامرس سیکریٹریز کے مذاکرات میں تجارتی تعلقات کو مستحکم اور تجارتی مسائل کے حل پر زور دیا۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کامرس سیکریٹریز کے مذاکرات ہوئے، جس میں باہمی تعاون اور سہولت سے تجارت کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کو بھی ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
وزارت تجارت کے خصوصی سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل نے وفد کی قیادت کی۔ سیکریٹری تجارت جے ایم بھدرانی جے وردھانہ نے سری لنکا کی نمائندگی کی۔
دونوں سیکریٹریز نے تجارتی تعلقات کو مستحکم اور تجارتی مسائل کے حل پر زور دیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مذاکرات میں جوائنٹ ورکنگ گروپس کے فورم کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔