اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین ساتویں جائزہ پر پالیسی سطح کے مذاکرات 18 مئی سے دوحہ، قطر میں شروع ہونگے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ ساتویں جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کے مطالبے پر قائم
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور صنعتی ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کی شرائط پر بھی عملدرآمد کرنا ہوگا۔