جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات بحال ہوگئے

افغان

کابل: پاکستان کی کوششوں سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات بحال ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایک بار پھر افغانستان کے امن اور مصالحتی عمل میں پیش پیش، افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات بحال ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں امریکی اڈوں کا قیام تاریخی غلطی ہوگی، طالبان

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل حکومت کی مذاکراتی ٹیم صدر اشرف غنی سے ہدایات اور لے کر دوحہ پہنچ گئی، امریکی انخلا کے بعد عبوری انتظامیہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات آج شام یا کل صبح تک شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں