جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیاست میں مذاکرات ختم نہیں کئے جا سکتے، جھاڑو پھرنے کی بات پر قائم ہوں : شیخ رشید

سیاست میں مذاکرات

لاہور : شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ختم نہیں کئے جا سکتے، شہباز شریف لندن رہتے تو موجیں کرتے، واپس آکر پھنس گئے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، سیاست میں مذاکرات ختم نہیں کئے جا سکتے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہمارے ایک سو چھبیس دن کے دھرنے میں حکومتیں جا چکی ہوتیں۔ عمران خان سوائے این آر او کے سب معاملات پر بات کرنے کو تیار ہے۔ اپنی بات پہ قائم ہوں اکتیس دسمبر سے بیس فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین میں ترامیم کا مطالبہ این آر او ہی تھا : شیخ رشید

انہوں نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان عملی طور پر متحرک ہو سکتی ہے۔ دعا گو ہوں پی ڈی ایم جلسہ خیر خیریت سے ہو جائے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوری سوچ پر کھیل رہے ہیں۔ وقت آنے پر پی ڈی ایم کے فیصلوں سے انکار کر دیں گے۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر شہباز شریف کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لندن ہی رہتے تو موجیں کرتے۔ وہ واپس آکر پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ ٹرینیں پرائیوٹائز کررہے ہیں۔ تیس نومبر سے لاہور سے راولپنڈی ریل کار بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں