جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تمام سڑکوں اور گلیوں سے بھی آلائشوں کو فوری اٹھایا جائے: سعید غنی

سعید

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر کورنگی، ڈسٹرکٹ ایسٹ و دیگر علاقوں میں پہنچ گئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے قربانی کے بعد مختلف علاقوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا، سعید غنی نے کورنگی ندی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کشمیر روڈ چائنا گراؤنڈ میں قائم ڈمپنگ پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام آلائشوں کو مکمل سائنٹیفک بنیادوں پر دفن کیا جائے، کئی علاقوں میں عوام کی جانب سے پابندی کے باوجود سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی گئی ہے اور آلائشوں کو بھی وہی پھینک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پر پابندی، یہ لوگ پی آئی اے کو بھی اسٹیل مل کی طرح زمین بوس کردیں گے : سعید غنی

ان کا کہنا تھا کہ تمام سڑکوں اور گلیوں سے بھی آلائشوں کو اٹھایا جائے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈمپنگ پوائنٹس پر کام کی سست روی پر وزیرتعلیم برہم ہوگئے وزیرتعلیم نے کام کو تیز کرنے اور آلائشوں کو فوری طور پر خندقوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔

مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز کی جانب سے مشینری اور گاڑیوں کی قلت کی شکایات پر صوبائی وزیر نے سولڈ ویسٹ کے متعلقہ افسران کی سرزرش کی اور فوری مشینری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں