جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے: آصف علی زرداری

عالمی یوم

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا، ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے۔

آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے بیان میں کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا، ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے، عوام کی ریاست کے امور میں بھرپور شرکت ہی جمہوریت ہے، 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی حفاظت کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور مادر عوام بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں۔

متعلقہ خبریں