جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز آج ہوگا : وزیر اعظم

انڈرگریجویٹ اسکالرشپ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کروں گا، تحت سالانہ 50,000 کی شرح سے 4 برس میں 2 لاکھ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج میں ضرورت مند نوجوانوں کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کروں گا۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انڈرگریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت سالانہ 50,000 کی شرح سے 4 برس میں 2 لاکھ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : احساس پروگرام کے تحت طلباء کو 50 ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے، انسانی سرمائے کی ترقی کے پیش نظر، ان وظائف کا پچاس فیصد طالبات کیلئے مختص ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تیس اکتوبر کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں یکساں اور معیاری  تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ غریبوں اور محروموں  کے حقوق کے ضامن احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباء کو 50 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گیں۔


انہوں نے بتایا کہ یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے، جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔ کم آمدن والے افراد کی سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلباء کیلئے مختص ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی۔ اس کا  اطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں