جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : جیل میں کورونا کا خطرہ : 25 سے زائد ٹارگٹ کلرز کی درخواست ضمانت دائر

25 سے زائد ٹارگٹ

کراچی : بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 25 سے زائد ٹارگٹ کلرز نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کے لیے درخواست دے دی۔

سینٹرل جیل میں قید ایم کیوایم لندن کے 25 سے زائد ٹارگٹ کلرز نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر سے 9 اپریل کو دلائل طلب کرلیے۔

مبینہ دہشتگردوں نے درخواستوں میں مؤقف اپنایا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ملزمان میں صحافی ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا

مبینہ ٹارگٹ کلرز کو ایم کیوایم مرکز 90 پر چھاپے کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا تھا، چھاپے کے دوران رینجرز نے گولا بارود، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف مختلف اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ اس سے پہلے انسداد دہشت گردی عدالت اور سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ نے صوبائی ہائیکورٹس کو کورونا کے نام پر ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے سے روک رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں