جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

35 افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر پہلی بار گرفتار

35 افراد کے

کراچی : 35 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر پہلی بار گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر اجرت کے عوض قتل کی وارداتیں کرتا تھا اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ہے۔ ٹارگٹ کلر کو قتل کی واردات کے عوض 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے ملتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، دو ٹارگٹ کلر گرفتار

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم نے تاجر اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے اعتراف کرلیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلر اس سے قبل کبھی گرفتار نہ ہوا۔

متعلقہ خبریں