طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک: امریکہ

طیارہ

ساؤتھ ڈکوٹا: چیمبرلین کے مقام پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں چیمبرلین کے مقام پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ترجمان لنس فورڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ترک اور روسی افواج میں جھڑپوں کی اطلاعات، راکٹوں کا استعمال

طیارے کی منزل اڈا ہوفالز ریجنل ایئرپورٹ تھی تاہم طیارہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگیا، حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں دو بچے بھی شامل تھے جب کہ دیگر تین افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔