جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ وہاب ریاض اور حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

وہاب ریاض

اولڈ ٹریفوڈ: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز حیدر علی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کھلانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار محمد عامر ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ان کی جگہ وہاب ریاض اور مڈل آرڈر میں افتخار احمد کی جگہ حیدر علی کو کھلانے کا امکان ہے۔

ٹیم مینجمنٹ میں سب سے زیادہ پریشان ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ بولنگ کوچ وقار یونس ہیں۔ پاکستانی ٹیم 64 روز سے انگلش کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے لیکن ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں یقیبی جیت کے بعد قومی ٹیم ہار گئی۔ اسی طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 196 اسکور کا دفاع نہ کرنے میں ناکامی پر ہیڈکوچ کے ساتھ بولنگ کوچ بھی پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں