جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تحریک لبیک پاکستان کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا

حکومت تحریک

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کو اکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کو کالعدم کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوجائیگا، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں