جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تحریک لبیک کے احتجاج میں ہنگامہ آرائی اور پولیس سے پستول چھیننے پر مقدمہ درج

پستول

کراچی : تحریک لبیک کے کارکنوں پر گیس گن اور تیس بور کا پستول چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد نامزد کیئے گئے ہیں، جس میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل افراد نے چھیپا کے بوتھ کو آگ لگائی، پولیس اہلکار سے گیس گن اور تیس بور پستول چھینا۔ مقدمے میں نامزد مذہبی جماعت کے رکن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں