جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سکھر سے تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار

تحریک طالبان پاکستان

سکھر : سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔

سکھر کے نواحی علاقے گوسڑجی لنک روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد وقار امین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے عارضی جنگ بندی کی پیشکش پر مشتمل دستاویزات امریکا کے حوالے کردی

پولیس کے مطابق دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس حملے میں جیل سے 150 سے زائد طالبان قیدی فرار ہوئے تھے۔ دہشتگرد ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر بولٹ بال بیرنگ فیوز اور تار بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں