جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ

عارضی

کورونا پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر زمینی راستوں کے ذریعے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایران اور افغانستان کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

کورونا پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر زمینی راستوں کے ذریعے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، پانچ مئی شام چھ بجے کے بعد افغانستان اور ایران کے مسافروں پابندی عائد ہوگی۔ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ایران اور افغانستان میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکیں گے، افغان شہریوں کو انتہائی ضروری طبی امداد کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔

افغانستان اور ایران سے آنیوالے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے بارڈر پر طبی عملہ ڈبل کیا جائے گا، پابندی کا اطلاق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا کارگو/تجارتی سامان کی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں