جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چین کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک

دس افراد ہلاک

سنکیانگ میں رہائشی عمارت میں مزدوروں کی غفلت کے باعث آگ لگنے سے دس افراد کی درد ناک موت کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں واقع رہائشی بلند و بالا عمارت میں رات کے اوقات میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے شہر گوانگزو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن

واقعے میں دس افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، جن کا کہنا ہے کہ مزدوروں نے مروجہ طریقہ کار کے تحت حفاظتی اقدامات نہیں لیئے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی وسطی چین کے شہر انیانگ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں