جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس ورلڈ کے آخری ایونٹ فرنچ اوپن کی الٹی گنتی شروع

ٹینس

پیرس: ٹینس ورلڈ کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ فرنچ اوپن کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، ایک روز بعد دنیا کے اہم ستارے ایکشن میں آئیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کا آغاز مئی کے آخری ہفتہ سے ہونا تھا تاہم مہلک وباء کورونا کی وجہ سے مقابلے موخر کئے گئے، تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز ستائیس ستمبر سے ہوگا۔

دو ہفتہ طویل اس ایونٹ کا اختتام گیارہ اکتوبر کو ہوگا، ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، دو ہزار پندرہ سے رافیل نڈال اس ٹورنامنٹ کے ہیرو ہیں اور سب سے زیادہ بارہ بار اس ٹائٹل کو حاصل کرکے تاریخ رقم کرچکے ہیں۔

اس سال بھی اسپین کے کلےکورٹ ماسٹر نڈال کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ میں تاخیر کی وجہ سے مقابلے سخت سردی میں ہونگے، رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ موسم کی سختی ہم سب کے لئے ہے، میں اس موسم میں بھی مقابلوں کے لئے تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں