جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی راہ ہموار ہوگئی

اوپن

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی راہ ہموار ہوگئی۔

ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ کل اپنے ٹریننگ پارٹنر عقیل خان کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

اعصام الحق کے مطابق آسٹریلیا میں دو ہفتوں آئیسولیشن کے دوران پانچ گھنٹے کی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ سے قبل ملک کیلئے گرینڈ سلیم جیتنا میرا ٹارگٹ ہے؛ اعصام الحق

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران پانچ کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد وہاں گھومنے کی آزادی ہوگی۔

آسٹریلین اوپن 8 فروری سے شروع ہو رہا ہے، اعصام الحق ڈبلز میں حصہ لیں گے۔ کورونا کے باوجود کورٹ میں کراؤڈ کو آنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں