جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹار اینڈی مرے 2020 گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر

ٹینس اسٹار

برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے انجری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، جس کے لئے تمام ہی ٹینس اسٹارز تیاریوں میں مصروف ہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے ٹاپ ٹینس کے کھلاڑی سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوئس حکومت کا ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کے اینڈی مرے انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں وہ کمرکی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

مرے پریکٹس میں تو مصروف رہے لیکن مکمل فٹنس نہ ہونے کے باعث انہوں نے آسٹریلیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں