جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس تنظیم کا آسڑیلیا بش فائر کیلئے لاکھوں برطانوی پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان

عطیہ

آسٹریلیا: پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن نے آسڑیلیا میں لگی جنگل کی آگ کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے تین لاکھ 83 ہزار برطانوی پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے اس عطیہ کا اعلان عاملی نمبر ون ٹینس پلئیر جوکووچ نے کیا، ایک ماہ قبل لگی جنگل کی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار سرینا ویلمز نے آکلینڈ انٹرنیشنل کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹینس کے تمام سپر اسٹارز جو سال کے پہلے گرینڈ سیلم ایونٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے اس وقت آسٹریلیا پہنچے ہوئے ہیں نے یہ اعلان اے ٹی ایف فائنل کے موقع پر سڈنی میں کیا۔

اس اعلان سے قبل ویمن ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز نے آکلینڈ کلاسک میں کامیابی کی انعامی رقم آسٹریلین بوش ریلیف فنڈ کو دی۔

آسٹریلین اسپینر شین وارن نے اپنی بیگی کیپ کی نیلامی کرکے تمام رقم اسی فنڈ میں جمع کرادی۔

متعلقہ خبریں