جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹار نوامی اوساکا کا فرنچ اوپن میں شرکت سے انکار

ٹینس

پیرس: ٹینس ورلڈ کے اہم ترین ایونٹ فرنچ اوپن کو آغاز سے قبل سخت ترین دھچکا، یو ایس اوپن کی فاتح جاپانی اسٹار نوامی اوساکا نے شرکت سے انکار کردیا۔

ورلڈ ٹینس کلینڈر کے اہم ترین گرینڈ سلم ستائیس ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل یو ایس اوپن جیت کر اپنے کیرئر کا تیسرا گرینڈ سلم اعزاز حاصل کرنے والی نوامی اساکا اس ایونٹ کا حص نہیں بن سکتی۔

نوامی اوساکا فرنچ اوپن کے لئے بھی فیورٹ تھی، تاہم فٹنس کے مسائل اس کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کرسکتی، جس کی وجہ میری فٹنس ہے انہوں نے کہا کہ ہیمسٹرانگ میں تکلیف ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے میں فٹ نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکن اور فرنچ اوپن مے درمیان بہت کم وقفہ تھا جس کی وجہ سے میں اپنی تکلیف سے نجات نہ پا سکی، بائیس سالہ نوامی اسکا کو یو ایس اوپن کے فائنل میں آزرنیکا کے خلاف کھیلتے ہوئے پھٹے میں تکلیف ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں