جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

رافیل

ٹینس ورلڈ کے معروف اسٹار اسپین کے رافیل نڈال ایک ہزاری کلب میں شامل ہو گئے، یہ اعزاز حاصل کر نے والے وہ دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

کلے کورٹ کے بادشاہ نے پیرس ماسٹرز کے ایک مقابلے میں اپنے ہم وطن فیلیزینو لوپاز کو ایک آسان مقابلے میں شکست دے کر اپنا ایک ہزارواں اے ٹی پی ٹور میچ جیت لیا۔

اس فتح سے وہ ایک ہزار یا اس سے زائد میچ جیتنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل تیرہویں مرتبہ جیت لیا

سابق ٹینس اسٹار جیمی کونرز ایک ہزار دو سو چوہتر مقابلے جیت کر کلب میں سرفہرست ہیں۔

راجر فیڈرر ایک ہزار دو سو بیالس میچز کے ساتھ دوم اور چیک ری پبلک کے ایون لینڈل ایک ہزار اڑسٹھ کامیابیوں کے ساتھ سوم پوزیشن پر براجمان ہیں۔

متعلقہ خبریں