جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز نے یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان کردیا

ٹینس

نیویارک: امریکن ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز یو ایس اوپن میں شرکت کے لئے تیار ہیں، سابق عالمی نمبر ون کے کوچ پیٹرک نے گرین سگنل دے دیا۔

اس سال کا اہم گرینڈ سلم ایونٹ کا اگست میں نیویارک میں شروع ہوگا، کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد سخت طبی اصولوں کے تحت کیا جائے گا، شائقین اسٹیڈیم نہیں آسکتے، بال بوائز،بال گرلز بھی خدمات انجام نہیں دے گے، کھلاڑی تولیہ بھی استمال نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب مینز سنگل کے دفاعی چیمپین رافیل نڈال نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے، عالمی نمبر ایک چوکووچ نے بھی موجودہ حالت میں ٹورنامنٹ کے انعقد پر سوال آٹھا دیا ہے۔

سرینا کے کوچ پیٹرک کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن جیت کر سرینا ویلمز سب سے زیادہ گرینڈ سلمز ٹائٹل حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ خبریں