جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹارز رافیل نڈال اور اینڈی مرے گھر میں بیٹھ کر مد مقابل ہونگے

ٹینس

میڈرڈ: شائقین نے ٹینس کنگ رافیل نڈال اورانگلش اسٹاراینڈی مرے کو کورٹ میں تو ایکشن میں دیکھا ہے، اب دونوں اپنے کمرے میں بند ٹیبلٹ کے ذریعے اپنی صلاحتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

کورونا وائرس کی وبا نے اسپورٹس کو فیلڈ سے آؤٹ کرکے کمپیوٹر یا ٹیبلٹ تک محدود کردیا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹینس کا اہم ایونٹ میڈرڈ اوپن کورٹ کے بجائے ورچوئیل بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ انگلینڈ کے اینڈی مرے سے ہوگا دونوں گھرمیں بیٹھ کرمقابلہ کریں گے۔

میڈرڈ اوپن کے منتظمین نے کورونا فنڈ کے سلسلے میں اس چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں ٹاپ بتیس مرد و خواتین اسٹارز ایکشن میں آیئں گے، ایک لاکھ پچاس ہزار یورو کی انعامی رقم کورونا فنڈ میں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں