جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دسویں مالیاتی کمیشن : پشاور ہائی کورٹ کے صدر، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹسز

وفاقی و صوبائی

پشاور : عدالت نے دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر صدر مملکت، وفاقی و صوبائی حکومت، مشیر خزانہ اور متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

پشاور ہائی کورٹ میں دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی۔

درخواست گزار افراسیاب خٹک، بشرہ گوہر، فرحت اللہ بابر اور محسن داوڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس میں صدر مملکت، وفاقی و صوبائی حکومت، مشیر خزانہ اور متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دسویں مالیاتی کمیشن کے ٹی او آر آئین کے منافی ہیں، مشیر خزانہ مالیاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتے ہیں، کمیشن کیلئے ممبران کی نامزدگی بھی غیرقانونی ہے۔

جسٹس ناصر محفوظ نے ریمارکس دیئے کہ مالیاتی کمیشن کو ٹھیک طریقے سے نہیں بنایا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ ممبران کی نامزدگی میں صوبے اور گورنر سے مشاورت نہیں کی گئی۔

کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں