جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اشتعال انگیز تقریر کیس: وکیل کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی: انسداد ہشتگردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت، رؤف صدیقی کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔

انسدادہشتگردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی، ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث 5 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

سماعت کے موقع پر جج رؤف صدیقی کے وکیل شوکت حیات کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئے، عدالت نے رؤف صدیقی سے استفسار کیا کہ اپ کا وکیل کہا ہے؟ آپ کا وکیل کافی پیشیوں سے حاضر نہیں ہورہا ہے۔

شوکت حیات کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اے ٹی سی جیل میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر اپکا وکیل پیش نہیں ہوا تو ہم خود فیصلہ کر دیں گے، آئندہ سماعت ملزمان کے وکلا پیش نہیں ہوئے تو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں گے۔

سماعت کے موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار، روف صدیقی، ریحان ہاشمی، قمرمنصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 13 جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں