اسلام آباد : پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لیئے آنے والے ہفتے کو اہم ترین اور انتہائی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
پہلے کل جماعتی کانفرنس ہوگی، جس کے فوری بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ منگل کے روز ملک کی سیاسی قیادت سرجوڑ کر بیٹھے گی۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
اپیکس کمیٹی کے بعد دو اہم ترین اجلاس انتہائی غیر معمولی ہیں۔ ملک کی مجموعی امن وامان، معاشی صورتحال پر قومی قیادت آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 417 ارب روپے کا حساب دینے سے انکار، گورنر کے بیانات کا نوٹس لیا جائے : شوکت یوسفزئی
ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ قومی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ اجلاس ہوگا۔ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال زیر غور آئے گی۔
وزیراعظم ایپکس کمیٹی، کل جماعتی کانفرنس میں ہونیوالی مشاورت اور اتفاق رائے پر پارلیمان کو اعتما د میں لیں گے۔ ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کی مشاورت سے آئندہ کی متفقہ حکمت عملی کا اعلان ہوگا۔