جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

افریقی ملک ٹوگو میں دہشت گردوں کا حملہ، آٹھ فوجی ہلاک

لوم : ٹوگو میں فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں آٹھ فوجی مارے گئے۔

افریقی ملک ٹوگو کے شمال میں برکینا فاسو کی سرحد کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر القاعدہ سے وابستہ ایک مقامی تنظیم نے کیا، جو مالی میں مقیم ہے۔ داعش اور القاعدہ سے منسلک گروپوں نے حالیہ برسوں میں مغربی افریقہ کے ساحل کے علاقے میں سینکڑوں حملے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں