اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جل گئی سیکٹر پر ایرانی علاقے سے اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکارشہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور عبدالرشید شامل ہیں۔