جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹیسٹ میں جارحانہ اوپننگ انداز سہواگ نے نہیں آفریدی نے متعارف کرایا: وسیم اکرم

ٹیسٹ

لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جارحانہ اوپننگ کا انداز وریندر سہواگ نے نہیں بلکہ شاہد آفریدی نے متعارف کرایا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی آل راؤنڈر خراب گیند پر چھکا جڑنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 1999-2000 کے دورۂ بھارت سے قبل عمران خان سے مشاورت کی تو انھوں نے شاہد آفریدی کو ساتھ لے جانے کے فیصلے کو سراہا حالانکہ سلیکٹرز اس کے کیخلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی نے چنئی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلا دی، سہواگ اور ڈیوڈ وارنر نے ان کے بعد جارحانہ اوپننگ کا انداز اپنایا۔

متعلقہ خبریں