جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹیسٹ سیریز میں اچھی کا گردگی کی امید ہے، مصباح الحق

پرتھ: مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم سے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کا گردگی کی امید ہے، پاکستانی بالرز میں ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھار کر پاکستان کی پیس بیٹری کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

چیف سلیکٹر اور پاکستانی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم سے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کا گردگی کی امید ہے، اور یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف دوہزار سولہ اور سترہ کی سیریز میں ناکامی کو ذہن سے نکال کر بہتر کارکردگی دکھانے کا مشورہ بھی دیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد موسی میں ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھار کر پاکستان کی پیس بیٹری کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی سے کھلاڑیوں کو سبق ملا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں تجربے کار بلے بازوں کی موجودگی پاکستان کی بیٹنگ کو مضبوط بنائے گی اور اگر ٹیل اینڈرز نے بھی توقعات کے مطابق بیٹنگ کی تو پھر پاکستان کو کامیابی سے روکنا مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں