جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

تھائی لینڈ میں ایک اہلکار کی فوجی اڈے اور شاپنگ مال میں فائرنگ، 12 ہلاک

تھائی لینڈ

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک اہلکار نے فوجی اڈے میں سرکاری رائفل سے پہلے اپنے کمانڈر سمیت 3 اہلکاروں کو قتل کیا پھر فوجی گاڑی چھین کر شاپنگ مال پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع موآنگ میں ایک اہلکار فوجی اڈے میں اپنے کمانڈر اور 2 ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد فوجی گاڑی میں شہر کے مصروف شاپنگ مال پہنچا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میرے خلاف گواہی کیوں دی؟ امریکی صدر نے دو سینیئر عہدیداروں کو برطرف کردیا

جکراپانتھ تھوما نامی اہلکار نے اس پوری کارروائی کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جب کہ کارروائی کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں سرکاری رائفل کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’ میں بہت تھک گیا ہوں‘۔ فیس بک نے تھوڑی ہی دیر بعد پوسٹ ہٹا دی۔

حملہ آور اہلکار کے بارے میں فرار ہوجانے، شاپنگ مال میں شہریوں کو یرغمال بنانے سمیت متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں تاہم مصدقہ خبر یہی ہے کہ تاحال قاتل کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ اہلکار کی ساتھیوں اور عام شہریوں پر فائرنگ کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں