جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس : تھائی لینڈ میں رات کے اوقات کیلئے کرفیو نافذ

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ سے رات کے اوقات کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث کرفیو رات 10 بجے سے صبح 4 تک غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کیا جائے گا۔

تھائی حکومت کی جانب سے یہ قدم مجمع کو روکنے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں تک محدود کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ملک کے وزیر اعظم پرایوتھ چھان اوچھا نے کہا کہ کرفیو سے طبی عملے اور سامان سپلائی کرنے والوں کو رخصت ہوگی۔

متعلقہ خبریں