جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تھر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا : مراد علی شاہ

ساتھ اپنی محبت

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تھر کی عوام نے تیر پر ووٹ لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری بیان میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ تھر کے عوام نے تیر پر ووٹ لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخاب میں ناکامی، وزیراعظم کا پشاور کا دورہ کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تھر کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے۔ تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہماری سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔ تھر کی لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر سے کامیاب امیدوار امیر علی شاہ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں