جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی 48 گھنٹے انتظار کی شرط ختم

48 گھنٹے انتظار

اسلام آباد : بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی 48 گھنٹے انتظار کی شرط ختم کردی گئی۔

معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی 48 گھنٹے انتظار کی شرط ختم کردی گئی ہے، ٹیسٹ فوری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبوں کی مشاور ت سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو واپس لے آئیں۔ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے لارہے ہیں۔ اب تک 20 ہزار افراد کو وطن لاچکے ہیں۔ مزید ایک لاکھ 10 ہزار افراد پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی شہر ووہان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ 21 مئی سے آپریشن کے ذریعے 22 ممالک سے 10 ہزار پاکستانی لائیں گے۔ خلیجی ممالک سے ہم وطنوں کی بڑی تعداد واپس آنا چاہتی ہے۔ کوشش ہے کہ خلیجی ممالک سے زیادہ سے زیادہ افراد لاسکیں۔

معید یوسف نے کہا کہ پالیسی اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ نئی پالیسی سے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں پر بوجھ پڑے گا۔ کوشش ہے جلد ٹیسٹ کے ساتھ جلد نتیجہ بھی دیا جائے۔

متعلقہ خبریں