جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مریم نواز کا بری ہونا سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے: وزیراعظم

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو انصاف ملا، سیاسی انتقام کا ایک تاریکی دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری کردیا گیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا بری ہونا سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، سیاسی انتقام کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں