جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

معاہدے پر عملدرآمد ہوگیا، ن لیگ کی قرارداد سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں : فواد چوہدری

حکومت کا کوئی لینا دینا

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی قرارداد سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : ایف آئی اے کی بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مسترد

سماجی میڈیا پر انہوں نے بتایا کہ قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او کے تحت گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لانا چاہتے ہیں، تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

متعلقہ خبریں