جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

11 جماعتوں کا اتحاد عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

11 جماعتوں کا اتحاد

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں کا اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔ اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے۔ ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے۔ ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں۔ سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔ 11 جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔

متعلقہ خبریں