جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اتحادیوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا اور کہا وہ فیصلہ کریں: قمر زمان

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشاورت کرکے اچھا فیصلہ کیا، اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا اور کہا وہ فیصلہ کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر وزراء اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت سربراہی جماعتوں کا اجلاس ہوا، یک نکاتی ایجنڈا افواج میں تعیناتیوں سے متعلق تھا، وزیراعظم نے اتحادیوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے مطابق کھیلیں گے: عمران خان

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مشاورت کرکے اچھا فیصلہ کیا، آصف علی زرداری نے بھی یہی کہا کہ آپ کو مکمل اختیار ہے، اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا اور کہا وہ فیصلہ کریں، وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے سوال کے جواب دیئے، آرمی چیف نے آج اچھی باتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج یا کل سمری کو حتمی شکل دی جائیگی، اس سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائیگا: خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے وزیراعظم کی تائید کی، جو فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا، ہر مشکل گھڑی میں وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں