جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بلوچستان بھر میں سول اسپتال خودکش دھماکے کے شہداء کی برسی منائی جارہی ہے

سول اسپتال

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سانحہ سول اسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔

8 اگست 2016 کو منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ان کی میت سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں ساتھی وکلاء کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود تھی، کہ خودکش دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 55 وکلاء اور دو صحافیوں سمیت 75 افراد شہید اور 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہداء میں معروف قانون دان باز محمد کاکڑ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم لسبیلا پہنچ گئی

برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ سول اسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے۔ بچھڑنے والے شہید وکلاء کی یادوں کو یقیناً کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ بلوچستان کے وکلاء کا شمار ملک کے بہترین وکلاء میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں