جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے 8 پاکستانی شہداء کیلئے اعزازات کا اعلان

8 پاکستانی شہداء

اسلام آباد :  اقوام متحدہ کے امن مشن کی 75 ویں سالگرہ پر تقریب ہوئی، جس میں امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 8 پاکستانی شہداء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے محمد عامر خان اور کرنل راجہ افضال احمد نے میڈلز وصول کئے۔ 8 شہداء میں کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پاک فوج کے 6 جوان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا تنازعات میں پھنسے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہے : سربراہ اقوام متحدہ

29 مارچ 2022 کو کانگو میں اسٹیبلائزیشن مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی شہید ہوئے۔

شہداء میں نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان، حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام، حوالدار بابر اور نائیک طاہر سینٹرل افریقن ریپبلک میں شہید ہوئے۔

متعلقہ خبریں