لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عابد جمال، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان قادر، محمد رضوان، محمد حسین، محمد نواز، محمد وسیم، فخر زمان، محمد حارث اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابراعظم دوسری پوزیشن سے بھی محروم ہوگئے
Our 18-player squad for the seven-match T20I series against England 👇
🗒️ https://t.co/JnHpDOvXsS#PAKvENG | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/r6kChdbbDJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2022
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فخر زمان، شاہین آفریدی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں مگر انگلینڈ سیریز میں دستیاب نہیں ہیں، فخر زمان اور شاہین آفریدی کی انجری کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ
ان کا کہنا تھا کہ یہی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔