جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

طالبان کی افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان ایک ہفتے کے لیے مؤخر ۔

taliban new government

 

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ افغان طالبان کی حکومت کا باقاعدہ اعلان آج جمعے کی نماز کے بعد کیا جانا تھا۔

 

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مُلا ہیبت اللہ سپریم لیڈ،ر جبکہ ملاعبدالغنی بردار نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے۔

نئی حکومت میں شیرمحمد عباس ستانکزئی اور مُلا یعقوب کو اہم عہدے دئیے جائیں گے،خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلامی گروپ کے3 ذرائع نے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا جلال الدین حقانی کو خراج تحسین، بدری 313 کا تعارف

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امارات اسلامی اردو نے دعویٰ کیا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد امارت اسلامی کی نئی حکومت کا اعلان کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان اپنے گروپ کے سربراہ ہیبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کریں گے۔

سپریم لیڈر صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں اور وہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ افغانستان کے صوبے قندھار میں موجود ہیں، اور وہ شروع سے وہیں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں