جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خاتون کا سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونا خوش آئند ہے : بلاول بھٹو زرداری

جج تعینات

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس عائشہ ملک کا اعلیٰ ترین عدالت میں جج تعینات ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونا خوش آئند ہے۔ دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے : وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں تعیناتی نے مستقبل میں خواتین کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پاکستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی منزل کی جانب ایک اور قدم ہے۔

متعلقہ خبریں