جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آرمی چیف کی تقرری کبھی میرا ایشو نہیں رہا، مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں: عمران خان

آرمی

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج عوام جن مشکلات کا شکار ہیں ان کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں، مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، جنہیں مسلط کردیا گیا ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات صرف الیکشن پر ہوسکتی ہے، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں